رمضان المبارک میں ہزاروں پاکستانی سعادت عمرہ سے محروم رہے ،فرید پراچہ

رمضان المبارک میں ہزاروں پاکستانی سعادت عمرہ سے محروم رہے ،فرید پراچہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی اور لاتعلقی کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک میں ہزاروں پاکستانی سعادت عمرہ سے محروم رہے ہیں ۔ گزشتہ روزہ سفر عمرہ و سعودی عرب سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمدپراچہ نے کہاکہ سعودی حکومت کی طرف سے تو عمرہ ویزا بلافیس فراہم کیا جاتاہے لیکن ٹریولنگ ایجنٹوں نے 70ہزار سے ایک لاکھ روپے میں عمرہ ویزا فروخت کیاہے ۔ وزارت مذہبی امور کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ عمرے کا تقدس پامال نہ ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4