الخدمت فاﺅنڈیشن کی شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کےلئے امدادی سرگرمیاںجا ری

الخدمت فاﺅنڈیشن کی شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کےلئے امدادی سرگرمیاںجا ری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( وقائع نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سرگرمیاںجا ری ہیں۔الخدمت فاﺅنڈیشن کے مرکزی صدر نے گزشتہ روز بنوں میں موجود الخدمت ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا اور 3,000 خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت کے تحت اب تک 13,000 خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے اوراِس ماہ کے آخر تک بنوں ، کرک، لکی مروت، کوھاٹ اور ہنگو میں ریلیف اور رہائشی کیمپوں میں مقیم 25,000 آئی ڈی پیزخاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت روزانہ 5,000 آئی ڈی پیز کو سحر و افطار کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ الخدمت کے2,500 سے زائد رضاکاربنوں ،ہنگو ،کرک، لکی مروت اور کوحاٹ میں ریلیف سرگرمیوں میںمصروف عمل ہیں ۔ الخدمت کے تحت 1بڑا فیلڈ ہسپتال ، 3 میڈیکل کیمپ کام کر رہے ہیں جہاں 8,000 سے زائد متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اِس کے علاوہ 25 ایمبولینس بھی مریضوں کو لانے لے جانے میں مصروف عمل ہیں ۔متاثرین کے مال مویشیوں کی ضروریات کے پیش ِ نظر2 ویٹنری کیمپوں میںمویشیوں کوچارے اور پانی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت 500 خاندانوں میں ہائی جین کٹس اور واٹر کولر بھی تقسیم کر دئے گئے ہیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن متاثرین کو آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میںتمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔8 لاکھ آئی ڈی پیزکو سہولیات فراہم کرنا کسی ایک دارے یا فرد کا کام نہیں۔

مشکل کی اِس گھڑی میں سب کو آگے آنا ہو گا۔