مغل ویلفیئر فیڈریشن کے بانی حاجی میاں ذوالفقارکی رہائش پر مستحقین میں راشن تقسیم

مغل ویلفیئر فیڈریشن کے بانی حاجی میاں ذوالفقارکی رہائش پر مستحقین میں راشن ...

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی)مغل ویلفیئر فیڈریشن کوٹ عبدالمالک کے بانی اورتنظیم مغلیہ پاکستان تحصیل فیروز والہ کے نائب صدر حاجی میاں ذوالفقار علی اور انکے صاحبزادے حاجی عبداللہ ذوالفقار نے اپنی رہا ئش گاہ پر مستحق خواتین میں راشن تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کی مدد کرنی چا ہیئے۔جن لوگوں کو اللہ تعالی نے دیا ہے ا ن کوچاہیے کہ وہ حقداروں کو تلاش کر کے ان کے گھر راشن و دیگر اشیا فراہم کریں۔کیونکہ سفید پوش لوگ گھروں سے خیرات نہیں مانگتے ایسے لوگوں کو تلاش کرکے ان کی مدد کرنی چاہئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4