خواتین کے ملبوسات کی نمائش کا افتتاح

خواتین کے ملبوسات کی نمائش کا افتتاح


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے ثروت گوہر کی خواتین کے عید کے ملبو سات کیلئے لگائی گئی نمائش کا افتتاح کر دیاگزشتہ روز سعدیہ سہیل نے ڈی ایچ اے میں تحر یک انصاف کی راہنما ثروت گوہرکی جانب سے لگائی جانیوالی نمائش کے افتتاح کے بعد نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اس موقعہ پرگفتگو کرتے ہوئے سعدیہ سہیل نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ عید کی تیاریوں میں ایسی غر یب خواتین کو بھی یادرکھیں جن کے پاس نئے کپڑے لینے کیلئے پیسے نہیں اور اس کے ساتھ ساتھ شمالی وزستان آپر یشن کے متاثرہ آئی ڈی پی پیز کیلئے بھی خواتین سمیت معاشرے کے ہرفرد کوبھر پور حصہ لینا چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1