جماعت اسلامی کی اسرائیلی جارحیت کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

جماعت اسلامی کی اسرائیلی جارحیت کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے غزہ میںاسرائیلی جارحیت کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمع کروائی جانے والی قرار دادمیں کہا گیاکہ”یہ ایوان اسرائیل کی جانب سے نہتے اور معصوم فلسطینیوں پر جیٹ طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتاہے اور اللہ رب العزت سے شہید ہونے والوں کی بلندی¿ درجات کے لئے دعا گوہے یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں کے خلاف مو¿ثراور مضبوط انداز میں آوازبلند کرے اور جنگ بندی میں کردار اداکرے دریں اثناءمیڈیاکوجاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ اسرائیل امریکی اور مغربی ممالک کی سرپرستی میں فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہاہے

اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اسے تسلیم کرانے کے لئے اسرائیل حکومت وقتاً فوقتاً فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتی رہتی ہے اسرئیلی مظالم کوروکنے کے لئے امت مسلمہ کومتحدہوکر اپناکردار اداکرناہوگا اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف یواین او اورانسانیت کے علمبردار ممالک کی خاموشی معنی خیز ہے فلسطینی شہداءمیں ایک چوتھائی خواتین اورمعصوم بچے شامل ہیںعالمی برادری اسرائیل کابائیکاٹ کرتے ہوئے حملے بندکرانے میں اپناکرداراداکرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1