سپیکر قومی اسمبلی حلقہ 122میں مرضی کا انصاف چاہتے ہیں،عبدالعلیم

سپیکر قومی اسمبلی حلقہ 122میں مرضی کا انصاف چاہتے ہیں،عبدالعلیم

لاہور (پ ر)پاکستان میں قانون کی حکمرانی خواب بن چکی ہے اور موجودہ نظام کو عوامی انقلاب کی مدد کے بغیر تبدیل کرنا کسی طور ممکن نہیں رہا ۔عوام یا تو جبر کے اس نظام کوقبول ہمیشہ کیلئے آنی والے نسلوں کیلئے قبول کرلیں یا پھر اسے اپنی عظیم جدوجہد سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرتبدیل کرنے کے عظیم عمل کا حصہ بنیں ۔بالا دست طبقات اپنے مرضی کا قانون بناتے ہیں ¾اپنی مرضی کی تشریح کرتے ہیں اوراپنی من مرضی سے اُس پرعمل درآمد کرتے ہیں۔جب تک پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کیلئے قانون پر عمل درآمد ایک جیسا نہیں ہوگا پاکستانی عوام کے مسائل کسی صورت حل نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے این۔اے 122 کی لاہور ہائیکورٹ سماعت پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکلا ءکی طرف سے ایک بار پھر نئی تاریخ کی درخواست پیش کرنے پر کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4