دنیا کو اسرائیل کے مظالم نظر کیوں نہیں آتے،عابد صدیقی

دنیا کو اسرائیل کے مظالم نظر کیوں نہیں آتے،عابد صدیقی


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا کواسرائیل کے مظالم نظر کیوں نہیں آتے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل دنیا کا جابر حکمران بنا گیا ہے اس کے مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں اور اب اس کا ہاتھ روکنا ضروری ہوگیا ہے،عالم اسلام متحدہو کر اسرائیل کے مظالم کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کرے ،اسرائیل کے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر تعجب ہے

انہوں نے کہاکہ عالم اسلام اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور اسرائیل سے روابط منقطع کرے ،اسرائیل کا کردار دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم اہل فلسطین کے ساتھ ہیں،فلسطینی خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں،فلسطینیوں کی جدوجہد ضرور رنگ لگائے گی وقت آگیا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ،ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرکے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی کوشش کا آغاز کیا مگر بعد ازاں اس کوشش کو جاری نہ رکھا جاسکا

مزید : میٹروپولیٹن 1