(ن)لیگ ایک سال میں پاکستان کوکئی دہائیاں پیچھے لے گئی،اشرف بھٹی

(ن)لیگ ایک سال میں پاکستان کوکئی دہائیاں پیچھے لے گئی،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ناکام لیگ ایک سال میں پاکستان کوکئی دہائیاں پیچھے لے گئی۔ایٹمی پاکستان میں بجلی ،پانی اورضروریات زندگی کی قلت شرمناک ہے مگرحکمرانوں کوشرمندگی محسوس نہیں ہوتی ۔تخت لاہور نے ہمیشہ اپنے اختیارات اورسرکاری وسائل کاناجائزاستعمال کیا،شریف برادران کوعوامی مسائل سے مجرمانہ چشم پوشی کاحساب دینا ہوگا ۔ حکمرانوں نے ایک سال میں اشتہاری مہم پرجوپیسہ صرف کیا اس سے کئی چھوٹے چھوٹے ڈیم بن سکتے تھے۔ڈر ہے شریف برادران کی شعبدہ بازیاں عوام کوجمہوریت سے متنفر نہ کردیں ۔

 وہ نادرآبادمیں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اگرجمہوریت ڈی ریل ہوئی تومورخ شریف برادران کوکٹہرے میں کھڑا کرے گا۔حکمران عمران خان کے آزادی مارچ اورطاہرالقادری کے انقلاب کو انڈراسٹیمیٹ اورمس ہینڈل نہ کریں،طاقت استعمال کرنے کی بجائے ڈائیلاگ کاراستہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کے درمیان تصادم سے جمہوریت ڈی ریل ہونے کاڈر ہے ۔بدترین لوڈشیڈنگ پروفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی قوم سے معافی کوئی معنی نہیں رکھتی ،اگران میں غیرت ہوتی توشرم سے پانی پانی ہوجاتے۔پیپلزپارٹی کے دورمیں شاہراہوں پرمٹھی بھراحتجاجی مظاہرین کی قیادت اورمینارپاکستان کے سبزہ زارمیں ٹینٹ میں عوامی کچہری لگانیوالے نام نہادخادم پنجاب شہبازشریف نے توچھ ماہ میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کیا تھا تواب کیا ہوا ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں اپنے نام کی تبدیلی کاوعدہ کیا تھا لہٰذا ءوہ خوداپنانیانام تجویزکریں کیونکہ اگرعوام نے انہیں نیانام دے دیا تو وہ برامان جائیں گے ۔وزیراعظم نوازشریف کونصف رمضا ن کے بعد سرکاری افطارپارٹیوں پرپابندی لگانے کاخیال آیا ۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4