میاں شہباز شریف سے کوٹ عبدالمالک رمضان بازارکے دورے کا مطالبہ

میاں شہباز شریف سے کوٹ عبدالمالک رمضان بازارکے دورے کا مطالبہ

کوٹ عبدالمالک (نمائند ہ خصوصی )اکو ٹ عبدالمالک کی سماجی فلاحی تنظیموںاور کاروباری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے۔کہ کوٹ عبدالمالک رمضان بازارکا دورہ کریں یہاں کے یہاں کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وز یراعلیٰ کوٹ عبدالمالک رمضان بازار کا اچانک دورہ کریں ۔علاوہ ازیں گذشتہ روز یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ وزیر اعلی شہباز شریف شیخو پورہ رمضان بازار کے دورہ پر ہیں۔تو پھرخریداروں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی کہ اب تو وزیراعلیٰ کوٹ عبدالمالک رمضان بازار ضرور آئیں گے۔تھوڑی دیر بعد معلوم ہوا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف گوجرانوالہ رمضان بازار چلے گئے ہیں ۔ یہاں کی عوام مایوس ہوگئے ۔کوٹ عبدالمالک کی عوام نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک شیخوپورہ بھر کا ماڈل رمضان بازار ہے اس کا ضروردورہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4