اسرائیلی جارحیت کے خلافپاکستان کو سخت احتجاج کرنا چاہیے،مولانا صدیق جلالی

اسرائیلی جارحیت کے خلافپاکستان کو سخت احتجاج کرنا چاہیے،مولانا صدیق جلالی

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ضلع لاہور کے امیر مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور ایٹمی طاقت ہے اسرائیل کی غزہ پر بربریت کے خلاف پاکستان کو سخت احتجاج کرنا چاہیے ،پاکستان کی حکومت مسلم ممالک کے سربراہان پر مشتمل امن کانفرنس کا اجلاس بلائے ،امریکہ کی ایماءپر اسرائیل فلسطین کے نہتے عوام پر حملہ کرکے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلی دہشتگردی کررہا ہے ،اقوام متحدہ کو مسلمانوں پر یہود ونصاریٰ کے مظالم کیوں نظر نہیں آرہے اقوام متحدہ امریکہ کی کٹ پتلی بن کررہ گیا ہے ،اسرائیل اور امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں بان کی مون خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،صرف یہود ونصاریٰ کا تحفظ کرنا اقوام متحدہ نے وطیرہ بنالیا ہے تو یہ شرمناک عمل ہے ،غزہ میں اسرائیل کی بربریت کو روکنے کی بجائے امریکہ کاحمایت کرنامسلمانوں سے تعصب کھل کر سامنے آگیا ،مسلم ممالک کے سربراہان خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں امریکہ کو آئیڈیل بنانے کی بجائے مدینے شریف کو اپنا آئیڈیل بنائیں ،ان خیالات کا ظہار انہوںنے پریس کلب کے باہرامظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے یہ قرآن کا فیصلہ ہے امریکہ اسرائیل مسلمانوں کے وسائل پر قبضہ کر نے کے درپے ہیں مسلمان ممالک میں جہاں بھی امریکہ نے مداخلت کی وہ ممالک تباہ حالی کا شکار ہیں ،عراق ،افغانستان،یمن، لیبیا،شام ،لبنان کی مثالیں سامنے ہیں مسلم حکمرانوں کو اب آنکھیں کھولنی ہونگی اگر اب بھی آنکھ نہ کھولی تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی فلسطین بلا امتیاز بچوں ، بوڑھوں ، مرد و خواتین کا قتل عام ہورہا ہے مگر ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہمارے حکمران خاموش تماشاہی بنے ہوئے ہیں۔

اسرائیل غزہ پر بمباری فوری طور پر بند کرئے ورنہ مسلمانوں کاا تحاد اسرائیل کو صفحہ ہستی سے نیست ونابود کردے گا،،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے۔ اس موقع پر مولانا مرتضی ٰ علی ہاشمی، علامہ فرمان علی جلالی ، مولانا فیاض قادری ،مفتی طاہر الحسن رضوی، سید اصغر علی شاہ ، محمدظفر اقبال جلا لی،مولانا ریاست علی جلالی و دیگر علماءو مشائخ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسرائلی جھنڈا نظر آتش کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1