عالم اسلام کو متحد ہو کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا،شیخ سخاوت

عالم اسلام کو متحد ہو کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا،شیخ سخاوت

لاہور(پ ر)سینئر قانون دان ہائیکورٹ بارکونسل کے رکن امیدوار برائے ممبر بار کونسل شیخ سخاو ت علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی و حشیانہ بمباری کا مقصد عراق میں ہونے والی بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ،عراق اور شام کی شورش کے پیچھے بھی صیہونی ہاتھ کارفرماہے ،دہشتگردی اسلام کی ضد او ر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے عالم اسلام کو متحد ہو کر دہشتگردوں کے چہروں سے نقاب اتارنا ہوگا ،دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے نواسہ رسول حضرات امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگاجنہوں نے امن کے قیام اور خونریزی کے اختتام کیلئے تخت حکومت کو ٹھو کر ماردی ، انہوں نے کہاکہ اپنا درد تو ہر کوئی محسوس کرتا ہے لیکن دوسروں کے دکھ درد اور غموں کو کوئی نہیں سمجھ سکتا اور یہ ہی مسلم امہ کی بے حسی کی سب سے بڑی وجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمان اس درد کو محسوس کرتے ہوئے اتحاد و یگانگت سے بھرپور آواز اٹھائیں تو تمام مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4