عمر اکمل کی جانب سے وارڈن کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب طلب

عمر اکمل کی جانب سے وارڈن کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے قومی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے وارڈن کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں عمر اکمل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے فردوس مارکیٹ کے قریب مجھے روکا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ غلیظ الفاظ استعمال کرتے ہوئے سائل کی بے عزتی کی

 لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر فاضل جج نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4