شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کریں گے،راشدہ یعقوب

شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کریں گے،راشدہ یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے عوام شمالی وزیرستان میں بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کی ہرممکن مددکی جائے گی ،آئی ڈی پیزکو امدادکی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان متاثرین کی مددکے لئے وزیر اعلی ریلیف فنڈقائم کیا ہے
، ان متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہسپتال اور کالج قائم کیا جائے گا، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے ،صاحبان ثروت آگے آئیں اور ان متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں،اس مقد س ماہ میں وہ ان بے گھر ہونے والے افراد کی امداد کرکے کئی گنا اجر کماسکتے ہیں،بے گھر ہونے والے افراد کے لئے وسائل کی فراہمی عظیم کارخیرہے ،اس کار خیر سے خداکی رضااور خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ،دوسرو ں کے مسائل حل کرنااور ان کی مددکرنا بڑی نیکی ہے ،باوسیلہ افراد بے وسیلہ افراد کے لئے کام کریں اوراپنی آخرت سنواریں ،عمران خان بھی آئی ڈی پیز کی طرف توجہ دیں اور اپنی ہٹ دھرمی چھوڑدیں