سابق رکن پنجاب اسمبلی آمنہ بٹر کو دوہری شہریت کیس سے بری کر دیاگیا
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے پیپلز پارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی آمنہ بٹر کو دوہری شہریت کیس سے بری کر دیا۔گزشتہ روز سیشن جج طارق افتخار نے پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے کی بریت اور الیکشن کمیشن کے استغاثہ پر درخواستوں کی سماعت کی، آمنہ بٹر کی طرف سے راشد لودھی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انتخابات کے وقت کاغذات نامزدگی میں ایسا کوئی خانہ ہی نہیں تھا جس میں دوہری شہریت کے بارے میں نشاندہی کی جاتی لہذا انکے خلاف استغاثہ کی کارروائی روکی جائے، الیکشن کمیشن کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی لہذا آمنہ بٹر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت کارروائی کی جائے، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پیپلز پارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی کو بری کرے کا حکم سنادیا ہے۔