عام آدمی حکومت کی پالیسیوں سے عاجز آچکا ہے، انجینئر یاسر

عام آدمی حکومت کی پالیسیوں سے عاجز آچکا ہے، انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عام آدمی حکومت کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے عاجز آچکا ہے 14اگست کے آزادی مارچ میں پنجاب کی عوامی نمائندگی تاریخی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-7 کے عہدےداران سید مظہر عباس، رانا محمد غفران، محمد امجد، فدا محمد فدا، شکیل گجر، چوہدری عدیل نواز، ناصر گھمن، ذاکر گیلانی، رانا اسد، مرزا سکندر، اصغر ڈار، حاجی سلطان مغل، تنویر گوگی، ملک حفیظ، نعمان گوگی ٹیلر، رومیل الیاس، حاجی یعقوب کھوکھر اور عمار ارشدکے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا تحریک انصافکا مقابلہ اخلاقی اقدار سے عاری حکمرانوں سے ہے جن کے قول فعل کا تضاد ہر ایشو پر کھل کر سامنے آچکا ہے۔