جعلی شناختی کارڈجاری کرنے پر 9افرادکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

جعلی شناختی کارڈجاری کرنے پر 9افرادکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار)جعلی شناختی کارڈجاری کرنے پرنادراکے 5افسروں سمیت 9افرادکے خلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ اوتھانہ ملت پارک سے 23جولائی کوپورٹ طلب کر لی ہے۔فاضل عدالت میں ابوبکرنامی شخص نے دائردرخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ نادراافسروں کی ملی بھگت سے اس کے شناختی کارڈکی معلومات میں ردوبدل کے بعدکسی اورشخص کوجاری کردیاگیاہے،درخواست گزارنے عدالت سے استدعاکی کہ جعل سازی میں ملوث 5نادرا افسروں اور 4 شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے ڈائریکٹر ایڈمن نادراسرورروڈ اورڈائریکٹرریجنل آفس ایبٹ روڈ سمیت 9افسروں اورشہریوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او ملت پارک سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4