حکومتی رمضان پیکج کے مثبت نتائج برآمد ہوئے،بلا ل یاسین
لاہور( جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک وچیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلا ل یاسین نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کے حوالے سے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیںرمضان بازاروں میں صارفین کی توقعات سے کر بڑھ سہولیات کے باعث ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے یہ بات انہوں نے رمضان بازار ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ ،وحدت کالونی،شادمان اور اسلام پورہ کے دورہ کے دوران صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کڑی نگرانی کی بدولت قیمتوں کو اعتدال پرر کھنے میں مدد ملی ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچا ہے وزیراعلی کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں صارفین کے لئے سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیاءضروریہ کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے علاوہ جرمانے بھی کئے جارہے ہیںبلال یاسین نے ماڈل ٹاﺅن لینک روڈ رمضان بازار کے دورہ کے دوران سٹالوں پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار ارشد سہون کو معطل اور سبزی فروش عابد کو آلو کے زائد ریٹ وصول کرنے پر سٹال واپس لینے اور گرفتار کرنے کا حکم دیاانہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیاءصرف کی مقدار،معیار اور رعایتی نرخوں پر فروخت کی کڑی نگرانی کی جائے۔تازہ سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ ناقص سبزیوں اور پھلوں کو فوری طور پر سٹالوں سے اٹھا کر تلف کیا جائے۔