پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی معائنہ ٹیم کاپنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی اور سر گنگارام ہسپتال کا دورہ

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی معائنہ ٹیم کاپنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی اور سر ...

 لاہور )جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی معائنہ ٹیم نے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی اور سر گنگارام ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔متعلقہ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے بتایاکہ ان ہسپتالوں میں بالترتیب بروز ہفتہ واتوار ہونے والی آتشزدگی پر قابو پانے اور مریضوں کے تحفظ کے لیے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے طے کردہ MSDS کی روشنی میں تیار شدہ فائر سیفٹی پلان پر فوری عملدرآمد کے نتیجے میں یہ ادارے کسی بڑے نقصان سے بچ گئے

 اور مریضوں کو بحفاظت متبادل جگہ پر بغیر نقصان کے منتقل کرنے میں کامیاب رہے ۔ دریں اثنا ہسپتال انتظامیہ نے کمیشن کو آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعاتسے بچاﺅ کیلئے کیے گئے اقدامات سے جلد آگاہ کرنے کا یقین دلایا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4