پرویز مشرف کے دورمیں عوامی فلاح کے منصوبے بنائے گئے،ذوالفقار علی ندیم

پرویز مشرف کے دورمیں عوامی فلاح کے منصوبے بنائے گئے،ذوالفقار علی ندیم

لاہور(جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے چہیتے وزیر خواجہ آصف کی طرف سے لوڈشیڈنگ پر قوم سے معافی محلاتی جمہوریت کا غریب عوام کے منہ پر طمانچہ ہے خواجہ آصف اگر جمہوریت کا بنیادی مطلب سمجھتے ہوتے تو وہ قوم سے معافی مانگنے کی بجائے اپنی وزارت سے مستعفی ہوکر سیاسی بدنامی سے نکل کر نیکو کاروں میں شامل ہو جاتے اس امر کا اظہار اے پی ایم ایل پنجاب کے آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ندیم‘ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ناہید عدیل ملک‘ جنرل سیکرٹری صائمہ نور نے گزشتہ روز وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیاچوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا کہ شریف برادران کی سیاسی چالوں میں ایک چال قوم سے معافی مانگنا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ‘ پینے کے پانی کی عدم دستیابی‘ مہنگائی اور بیروزگاری میں لامتناہی اضافہ موجودہ حکمرانوں کی ”حکمرانی“ کے ماتھے پر کلنک ہے وزیراعظم کو یاد ہوگا کہ وہ جب حکومت سے باہر تھے تو اکثر کہا کرتے تھے کہ یہ کیسا ملک ہے جہاں بجلی ہے نہ پانی اور نہ ہی گیس کہیں نظر آرہی ہے۔ ناہید عدیل ملک نے کہا کہ سید پرویز مشرف کے دور حکومت میں عوام کو ایسی کسی بھی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہیں تھا پانی‘ بجلی‘ گیس سمیت سستی اشیائے ضروریہ ہر پاکستانی کی پہنچ میں تھیں اور اس کی وجہ صرف اتنی ہے کہ سید پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں حکمت و تدبر سے کام لیتے ہوئے خالصتاً عوامی فلاح کیلئے منصوبے بنائے جن کے ثمرات براہ راست عوام کو ملتے رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1