طویل لوڈشیڈنگ پر معافی مانگنا حکومت کی ناکامی ہے،سیمل کامران

طویل لوڈشیڈنگ پر معافی مانگنا حکومت کی ناکامی ہے،سیمل کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ پر حکومتی معافی سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرسکتے،قوم بحرانوں سے نکلنے کیلئے نالائق لیگ کو ووٹ دینے پر اللہ سے معافی مانگے اور نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے سٹرکوں پر نکل آئے ورنہ مصیبتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سارے کام اللہ کی مدد سے ہی چل رہے ہیں تو کیاوفاقی وزیر یہ بتاسکتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں 14بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کیلئے حکمرانوں کو کن قاتلوں کی خدمات حاصل تھیں،کیا اسلام بے گناہوں کو سرعام گولیاں مارنے کی اجازت دیتا ہے؟کیا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی اور عوام کی دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار اللہ کے حکم سے کی جارہی ہے؟سیمل کامران نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کو اپنے احتساب کا وقت قریب آتے ہی اللہ یاد آگیا ہے لیکن حکمران یاد رکھیں اللہ تعالیٰ ظالموں کا کبھی بھی ساتھ نہیں دیتا۔



انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک سال میں عوام پر مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت کے ذریعے اتنے ظالم ڈھائے ہیں کہ اس کی تایخ پاکستان میں اسکی مثال نہیں ملتی



،سیمل کامران نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مسائلستان بن چکا ہے اور حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمران گھر جانے کیلئے اپنا بوریا بستر باندھ لیں






کیونکہ عوام کی بڑھتی ہوئی نفر ت انہیں اب مزید اقتدارمیںبرداشت نہیں کرسکتی۔