پرویزمشرف ے پرامن اورخوشحال پاکستان چھوڑا تھا،الطاف شاہد

پرویزمشرف ے پرامن اورخوشحال پاکستان چھوڑا تھا،الطاف شاہد

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے ایک پرامن ،روشن اورخوشحال پاکستان چھوڑا تھامگرموجودہ حکمرانوں نے اپنی نااہلی سے پاکستان کواندھیروں کے سپردکردیاپرویز مشرف کے بغیر پاکستان کی سیاست پرجمودطاری ہے ،انہیں اپناقومی کردار ادا کرنے دیاجائے نام نہادجمہوری حکمران اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کی بجائے انہیں احتجاج سے روکنے کیلئے طاقت استعمال کرنے کاعندیہ دے رہے ہیں ۔ اس قسم کی جمہوریت زیادہ دیرپا نہیں ہوتی وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے چودھری تبریز ، اورھا چودھری ،پرویز نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ، سیّد علی جعفری ،عمران طاہررضوی،اورسیّدسلمان اکبرنے بھی خطاب کیا

چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ترجیحات انتہائی ناقص ہیں،انہوں نے بجلی کی پیداوارپرپیسہ صرف کرنے کی بجائے شاہراہوں اورفلائی اوورزکی تعمیر پرجھونک دیاکیونکہ اس کے بغیر ان کے کارخانوں کاسریاکون خریدتا محدود وسائل کادرست استعمال نہ کرنابدنیتی ،نااہلی اوربدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے ماہ صیام کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ کے نتیجہ میں روزانہ قیمتی جانوں کاضیاع قومی المیہ ہے رمضان میں گھروں سمیت نمازیوں کیلئے مساجد میں بھی پانی دستیاب نہیں ،تعجب ہے حکمرانوں کوروزہ داروں کی بددعاﺅں سے ڈر نہیں لگتانااہل حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی کے سبب قومی بحران مزید شدت اختیار کرتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کویقینا آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں کھیلنا اچھالگتا ہے،یہ کشکول نہیں صرف ہوشربامہنگائی کے بوجھ سے عوام کی کمرتوڑسکتے ہیں۔

 سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کے دوراقتدارمیں عوام کوایک دن بھی بجلی ،گیس سمیت ضروریات زندگی کی قلت کاسامنا نہیں کرناپڑاجبکہ آج خیبرسے کراچی تک عوام کوقلت اورذلت کاسامنا ہے ۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4