ریسکیو 1122کے جام سجاد حسین نے ایم فل ماس کمیونیکیشن کاامتحان پاس کرلیا

ریسکیو 1122کے جام سجاد حسین نے ایم فل ماس کمیونیکیشن کاامتحان پاس کرلیا
ریسکیو 1122کے جام سجاد حسین نے ایم فل ماس کمیونیکیشن کاامتحان پاس کرلیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ترجمان پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)جام سجاد حسین نے میڈیاسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورسے ایم فل ماس کمیونیکیشن کاامتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا،نتائج کے مطابق انہوں نے یہ امتحان 3.71 CGPAکے ساتھ پاس کیاہے ، انہوں نے اپناایم فل کا تھیسس چیئرمین ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹرغلام شبیربلوچ کی زیرِنگرانی مکمل کیا، جبکہ انہوں نے اپنے والدین، اساتذہ بشمول پروفیسر ڈاکٹر غلام شبیر بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ ، پروفیسر ڈاکٹر واجد علی خان اور ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کاخصوصی شکریہ اداکیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4