لاہور ہائیکورٹ نے حجا ج کا سرکاری کوٹہ کالعدم قرار دیدیا ، میرٹ پر کوٹہ تقسیم کرینکا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے حجا ج کا سرکاری کوٹہ کالعدم قرار دیدیا ، میرٹ پر کوٹہ ...

                                       لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 19 پرانے ٹور آپریٹرز میں 15ہزار حجاج کے سرکاری کوٹے کی تقسیم کالعدم قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو میرٹ پر نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز میں کوٹہ تقسیم کرنے کا حکم دے دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمودخان نے نئے ٹور آپریٹرز کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، فیصلے کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے 19پرانے ٹور آپریٹرز میں 15ہزار سرکاری حج کوٹے کی تقسیم قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں کی گئی، عدالت نے 15ہزار کوٹے کی الاٹمنٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ تمام نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز میں میرٹ پر کوٹہ تقسیم کیا جائے اور تقسیم سے قبل تمام ٹور آپریٹرز کی کاغذات کی بھی تصدیق کی جائے، نئے ٹور آپریٹرز نے ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں کہ وزارت مذہبی امور نے کاغذات کی تصدیق کئے بغیر منظور نظر پرانے ٹور آپریٹرز میں سرکاری کوٹے کی تقسیم کی ہے لہذا عدالت اسے کالعدم قرار دے۔

حج کوٹہ کالعدم

مزید : صفحہ آخر