وزیراعظم آج مندرہ چکوال روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں نواز شریف (آج) بدھ کو چکوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ مندرہ چکوال روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے اس دورے کے موقع پر وزیراعظم کا بند چکوال سوہاوہ روڈ کو بھی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے چکوال پہنچیں گے جہاں وہ او جی ڈی سی کے علاقے میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے اس دورں کے حوالے سے تمامتر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ دریں اثناءضلعی انتظامیہ اور مسلم لیگ (ن) نے ڈڈیال میں وزیراعظم کی آمد کیلئے شاندار استقبالیہ انتظامات بھی کررکھے ہیں