پنجاب حکومت نے ترقی کے منتظرگریڈ 18 کے 10 افسران کو گریڈ19میں ترقی دیدی

پنجاب حکومت نے ترقی کے منتظرگریڈ 18 کے 10 افسران کو گریڈ19میں ترقی دیدی

لاہور(انویسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت نے ترقی کے منتظرگریڈ 18کے دس افسران کو گریڈ19میں ترقی دیتے ہوئے سنئیر سیٹوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو آصف اقبال کو ترقی دیتے ہوئے موجودہ سیٹ پر کام کرنےکاحکم،ڈی سی او سرگودھا ضیا ءاللہ ملک کو ایڈیشنل کمشنر سرگودھا ،گلزار احمد ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کاڑہ کو موجودہ سیٹ پر کام کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈی سی او منڈی بہاولدین امتیاز احمد خان نیازی اور چوہدری محمد عاشق سیکرٹری پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈکو ترقی دیکر موجودہ سیٹ پر کام کرنے جبکہ محمد مقبول عباسی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ملتان اور حبیب اللہ ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی کو بھی گریڈ 19میں ترقی دیکر موجودہ سیٹو ں پر کام کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔صلاح الدین احمد ایڈیشنل کمشنر ریونیوفیصل آباد کو بھی موجودہ سیٹ پر کام کرنے کا حکم جبکہ ڈپٹی سیکرٹری موٹر انسپورٹ احمد علی ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور محمد افضل شاہین سیکرٹری (ایس اینڈ آر)بورڈ آف ریوینیو پنجاب کو ایڈیشنل سیکرٹری منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی خالی سیٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر