متاثرین وزیرستان کےساتھ پیمان یکجہتی کانفرنس آج لاہور میں منعقد ہو گی

متاثرین وزیرستان کےساتھ پیمان یکجہتی کانفرنس آج لاہور میں منعقد ہو گی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )متاثرین وزیرستان کے ساتھ پیمان یکجہتی کانفرنس آج لاہور میں منعقد ہورہی ہے جس کا اہتمام اردو ڈائجسٹ اور روشن پیکجز نے کیا ہے ۔کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ہوں گے ۔کانفرنس میں پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کی خاطر ساڑھے8لاکھ سے زائد غیور اور جواں عزم قبائلیوں کی طرف سے اپنا گھر بار چھوڑنے کے حوالے سے اس امر کا جائزہ لیا جائے گاکہ ان عظیم اہل وطن کے دامن کو خوشگوار یادوں سے بھرنے کے لئے پاکستانیوں پر کیا ذمہ داریہ عائد ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کیا عملی اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔

پیمان کانفرنس

مزید : صفحہ آخر