تحفظ پاکستان ایکٹ کےخلاف درخواست ہائی کورٹ کا جمشید دستی کی درخواست پر وفاق سے 15روز میںجواب طلب

تحفظ پاکستان ایکٹ کےخلاف درخواست ہائی کورٹ کا جمشید دستی کی درخواست پر وفاق ...

 اسلام آباد(اے این این) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف جمشید دستی کی درخواست پر وفاق، وزارت داخلہ اور وزارت قانون سے15روز میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سعید خورشید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون سے پولیس کو لامحدود اختیارات مل گئے ہیں، اس کے علاوہ یہ قانون سیاسی مخالفین کے خلاف بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس نوعیت کا کوئی کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے جس پر سعید خورشید نے بتایا کہ ایسا کوئی مقدمہ عدالت عظمی میں زیر سماعت نہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق ، وزارت داخلہ اور وزارت قانون سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کو کیس کے حوالے سے شق وار جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ، کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی

 تحفظ پاکستان ایکٹ

مزید : صفحہ آخر