سرکاری ملازمین کی عید کے بعد مطالبات کے حق میں ملک گیر تحریک چلانےکی دھمکی

سرکاری ملازمین کی عید کے بعد مطالبات کے حق میں ملک گیر تحریک چلانےکی دھمکی

لاہور(خبرنگار) ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے عید الفطر کے بعد اپنے مطالبات کے حق میں ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی ہے،پریس میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب نے کہا حکومتی وعدوں و یقین دھانیوں کے باوجود سرکار ی ملازمین کے جائز مطالبات منظور نہ کیے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے جس پر عیدالفطر کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، دوسری جانب گزشتہ روز سرکاری ملازمین نے لاہور سمیت ملک بھر کے تمام اِضلاع بشمول آزاد کشمیرتمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی اور سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں محمد ارشد باجوہ صدرایپکا یونٹ محکمہ اینٹی کرپشن، پنجاب، لاہور کی زیر صدارت ایک اینٹی کرپشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹرکے سامنے احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کے اختتام پر شرکاءنے ایپکا کے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا بھی دیاجبکہ صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری کی زیر صدارت ایپکا یونٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل کچی آبادیز پنجاب ،لاہور میں منعقد ہوا جسمیں دیگر قائدین ایپکا محمد اعجاز اعوان، رانامحمد سجاد، افتخار احمد وغیرہ نے اپنے خطاب کے دوران حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایپکا کے جائز مطالبات جن میں لا ہور ہائی کورٹ اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی طرز پر اَپ گریڈیشن کی جائے، وفاقی حکومت کی طرز پر سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ 17 دیا جائے، گریڈ 5 تا16 کیلئے ٹائم سکیل پروموشن کا اجراء، تنخواہوں میں50% اضافہ،سابقہ بجٹ کا بقایا 5% دیا جائے و دیگر مطالبات شامل ہیں کو مقدس ماہِ رمضان میں سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ایپکا کی طرف سے پیش کردہ جائز تسلیم شدہ مطالبات کو فی الفور منظور کرکے لاکھوں سرکاری ملازمین کی دُعائیں سمیٹے۔ وگرنہ ملازمین عید کے بعد پنجاب اسمبلی کا گھیراﺅ کرنے پر مجبور ہو جائیں گےاور ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر