سانحہ ماڈل ٹاؤن ، ایف آئی آرسیل،راناعبدالجبار اور طارق عزیز کی گرفتاری کا امکان

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، ایف آئی آرسیل،راناعبدالجبار اور طارق عزیز کی گرفتاری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کر ائم سیل)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں ایک اہم موڑ سا منے آگیا تھانہ فیصل ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرکے سیل کردی گئی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز رانا جبار اور سابق ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کی گرفتاری کا جلد امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے تفتیش کے بعد متعدد افسران کو کھڈے لائن او ایس ڈی لگانے اور کئی کو گرفتار کر نے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد افسران بیرون ممالک فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک افسر نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی ہے ۔زرائع کے مطابق رانا جبار ااور ایس پی ماڈل ٹاؤن کے حکم پر ملازمین نے فائرنگ کی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایس پی سی آر او عمر ریاض چیمہ گلوبٹ کے پاس کھرے ہوئے دیکھائی دیے اور اسے شاباش دی ایس پی سکیورٹی سلیمان علی خان کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا سلیمان علی پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے مہناج القرآن کو ٹیک آوور کرنے کا حکم دیا تھا علاوہ ازیں آئندہ چند دنوں میں جو اس موقع پر ایس پیز موجود تھے اور گہنگارپائے گئے ہیں انکو بھی جلد او ایس ڈی بنا دیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی گئی گرفتاری کے بعد ایس ایچ او سبزہ زار کی معطلی کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے روز جو کارکن پولیس پر تشدد کررہے تھے انکو بھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے ابتک انکوائری صرف پولیس پر کی جارہی ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کاروائی سے بچنے کیلئے ملوث افسران اور بااثر اہلکار مبینہ ملی بھگت سے روپوش ہونے کی کاوشوں میں لگے ہوئے ہیں افسران بیرون ممالک جانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروانے والے افسران و اہلکاروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کی طرف سے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی کاروائی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں موقع پر موجود قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز سمیت ایس پی سول لائن موجودہ ایس پی سی آر او اور ایس پی اقبال ٹاؤن،ایس پی ہیڈ کوائٹر متعدد ڈی ایس پیز اور انسپکٹروں سمیت چھ سو کے قریب پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کروانے کے بعد موقع سے ملنے والے شواہد و مختلف زرائع ابلاغ سے وصول ہونے والی ویڈیو اور تصاویر پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیصل ٹاؤن میں ایک ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اسے سیل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -