محبت اور شادی میں ناکامی پر دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کااقدام خودکشی

محبت اور شادی میں ناکامی پر دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کااقدام خودکشی

لاہور(کر ائم سیل)محبت اور شادی میں ناکامی پر دو لڑکیوں اور ایک لڑکے نے دریائے راوی میں کود کر خود کشی کی کوشش کی، معلوم ہوا ہے کہ اپنے محبوب کی بےوفائی سے دلبرداشتہ ہوکر چونگی امر سدھو کی رہائشی 22سالہ سمیرا نے پل پڑ کھڑے ہوکر دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی تاہم لڑکی کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرے واقعہ میں لڑکے اور لڑکی نے شادی میں ناکامی پر دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی ۔ لڑکی کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا جبکہ آخری اطلاعات تک لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

 

مزید : علاقائی