لیسکوکے تین اعلیٰ افسران کی مستقل تعیناتی سمیت ایک ایکسئین اور تین ایس ڈی او کے تبادلے کے احکامات جاری

لیسکوکے تین اعلیٰ افسران کی مستقل تعیناتی سمیت ایک ایکسئین اور تین ایس ڈی او ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکو انتظامیہ نے تین اعلیٰ افسران کی مستقل تعیناتی سمیت ایک ایکسئین اور تین ایس ڈی او کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ جن تین اعلی افسران کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں جاوید اقبال آزاد جی ایم آپریشنز لیسکو ، محبوب عالم بھٹی چیف انجینئر او اینڈ ایم اور رانا لیاقت کے چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ شامل ہیں ۔ تینوں افسران عارضی طور پر ان سیٹوں پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ اب ان کو مستقل طورپر ان سیٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایکسئین چودھری رشید کو کینٹ ڈویژن سے تبدیل کرکے رائے ونڈ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ایس ڈی او ملک شاہد کو فیض پور سب ڈویژن ، اجمل شاہ کو رائے ونڈ سب ڈویژن اور لیاقت علی کو سرفراز نگر سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔

لیسکو

مزید : صفحہ آخر