سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت کے بعد عوا می تحریک کے کارکنوں کا احاطہ عدالت میں احتجاج

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت کے بعد عوا می تحریک کے کارکنوں کا احاطہ عدالت میں ...

لاہور(نامہ نگار)منہاج القرآن سیکرٹریٹ کی جانب سے عوامی تحریک کے کارکنوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر خواتین سمیت 14افراد کو ہلاک اور 100سے زائد کو زخمی کرنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور پولیس افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں اور درجنوں وکلاءنے سیشن کورٹ احاطہ کے اند احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر شرکاءنے قطبے اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اوت پولیس کے خلاف نعرے درج تھے تاہم شرکاءپولیس گردی مردہ باد اور حکمرانوںو پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے کے نعرے لگاتے رہے بعدازاں شرکاءتقریباً20 منٹ تک نعرے بازی کرنے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

 احتجاج

مزید : صفحہ آخر