” پاکستان“ کے رپور ٹر پر ٹر یفک وارڈنز کے تشد د پر پو لیس حکام کی خاموشی

” پاکستان“ کے رپور ٹر پر ٹر یفک وارڈنز کے تشد د پر پو لیس حکام کی خاموشی

لاہور ( کر ائم سیل )روزنامہ” پاکستان“ کے سٹاف رپور ٹر اسد اقبال پر ٹر یفک وارڈنز کے بہیمانہ تشد د پر اعلیٰ پو لیس حکام نے چپ کا روزہ رکھ لیا ، ،چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانیاں بھی ہوا میں تحلیل ہو گئیں اور انہوں نے تشد د کے ذمہ دار ٹر یفک وارڈنز کو طلب کر کے رسمی وضاحت بھی طلب نہ کی جبکہ ایس پی سو ل لائنز امتیاز سرور کی طرف سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو دیئے گئے احکامات پر عملدارآ مد نہیں ہو سکا اور بہترگھنٹے گزرنے کے باوجو د چار ٹر یفک وارڈنز کے خلاف قانو نی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔اعلیٰ پو لیس حکام نے رکن قومی اسمبلی حمز ہ شہباز کے احکامات کی بھی پرواہ نہیں کی اور واقعہ کے اگلے روز ہی داخل دفتر کر نے کی سر توڑ کو ششیں شروع کر دیں۔ اعلیٰ پو لیس حکام کی اس سر د مہری پر صحافتی تنظیمو ں نے گہرے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ ذمہ دار ٹر یفک وارڈنز کے خلا ف مقدمہ در ج نہ کیا گیا تو بدھ 16جو لائی کو لاہور سمیت ملک بھر میں احتجا جی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ ایپنک کے چیئر مین سید ناصر نقو ی ، پاکستان فیڈرل یو نین آ ف جر نلسٹس کے صدر راناعظیم ، پنجاب یو نین آ ف جر نلسٹس کے صدر حافظ عبدالودود،جنرل سیکر ٹری عامر سہیل سمیت دیگر رہنماﺅ ں نے ٹر یفک وارڈنز کے خلا ف کاروائی کی بجائے خامو شی اختیار کر نے کو پو لیس حکام کی بد نیتی اور ہٹ دھرمی سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ تھانہ لٹن روڈ میں دی گئی درخواست پر کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بدھ کولاہور میں چیئر نگ کراس چو ک پر احتجا جی کیمپ لگا یا جائے گا اور ملک بھر کے پر یس کلبو ں سے ریلیا ں نکالی جائیں گی ۔

 

مزید : علاقائی