(ن) لیگ تیزی کے ساتھ سیاسی تنہائی کا شکار ہورہی ہے، محمودالرشید

(ن) لیگ تیزی کے ساتھ سیاسی تنہائی کا شکار ہورہی ہے، محمودالرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشیدنے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی بیڈ گورننس کی وجہ سے سیاسی جما عتیں تحریک انصاف کی حمایت کر رہی ہیں ‘(ن) لیگ تیزی کے ساتھ سیاسی تنہائی کا شکار ہورہی ہے ‘(ن) لیگ کے اپنے کارکنان بھی شر یف برداران کی ناقص کا ر کردگی وجہ سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں ‘ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شہباز شریف بتائیں اگرنندی پور منصوبے نے مکمل ہونے کے بعد بھی بند رہناتھا تو اس پر قوم کے 58ارب خرچ کیوں کیے ؟ اس کی افتتاحی تقریب پر 22کروڑ روپے برباد کیو ں کیے ؟کیا مقروض اور غریب ملک اس قسم کی افتتاحی عیاشیوں کا متحمل ہو سکتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور جان لیوا مہنگائی کے عذاب سے دوچار عوام کے نام پر پہلے 480ارب روپے گردشی قرضوں کی ادائیگی کے نام پر لوٹے گئے پھر 22ارب کے نندی پور منصوبے کو 58ارب میں مکمل کرکے 35ارب کا ٹیکہ لگایا گیا مگر عوام حرام کی یہ کمائی انہیں ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر