لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                      لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم جبکہ ڈاکوﺅں نے ایک شہری کو ڈکیتی مزاحمت کرنے پر زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر شہری تیمور سے ہزاروں روپے مالیت کی نقدی لوٹ کر فرار ہونے لگے تھے کے اس دوران شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے کے دوران ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ گارڈن ٹاﺅن کے علاقہ میں ہونڈا 125پر سوار دو ڈاکوﺅں نے مقامی میڈیسن کمپنی کے سیلز مین سے 20ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔مغل پورہ میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر سعید اختر کے ملازمین سے 8لاکھ 66ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔کوٹ لکھپت میں ڈاکوﺅں نے ماجد سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،ستو کتلہ میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر مسز فیصل 2لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے زیورات ،شاد باغ میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر زاہد اقبال سے 1لاکھ 55ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے ۔جبکہ کاہنہ میں ڈاکوﺅں نے ارشد سے 1لاکھ 99ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، شمالی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے ہارون سے 1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا۔ قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوﺅں نے ماہ نور سے 95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،شالیمار میں ڈاکوﺅں نے سردار محمد سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے حسن سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،ساندہ میں ڈاکوﺅں نے نواز سے 38ہزار روپے مالیت کی نقدی ،رائیونڈ سٹی میں ڈاکوﺅں نے و اجد سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے اسرار سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے تنویر سے 28ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔علاوہ ازیںماڈل ٹاﺅن میں نوید ،لوئر مال میں شہزاد ،ستو کتلہ میں نذیر ،فیصل ٹاﺅن میں قاسم ،کاہنہ میں ڈاکٹر کنول ،غالب مارکیٹ میں داکٹر شمیم کی گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد میں عابد ،گلبرگ میں شفیق ،ٹاﺅن شپ میں عتیق ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پرویز ،گلبرگ میں یاسر ،اسلام پورہ میںجمیل ،ساندہ میں مختار ،نشتر کالونی میں منیر ،مزنگ میںعاصم ،مصری شاہ میں اختیار،غازی آباد میںامین ،سرور روڈ میں احتشام ،ہربنس پورہ میںناصر ،پرانی انارکلی میں مرتضیٰ اور شبیر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

 

مزید :

علاقائی -