تحریک انصاف لانگ مارچ ملتوی کر دیگی ،پیشگوئی پر قائم ہوں،منظور وٹو

تحریک انصاف لانگ مارچ ملتوی کر دیگی ،پیشگوئی پر قائم ہوں،منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پےپلز پارٹی پنجاب کے صدر مےاںمنظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ وہ اپنی پےشےنگوئی پر قائم ہےں جسمےں انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی لانگ مارچ کی کال واپس لے لے گی کےونکہ ملک اسوقت حالت جنگ مےں ہے۔ لانگ مارچ اور ملٹری آپرےشن اےک ساتھ نہےں چل نہےں سکتے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ پی ٹی آئی کے بہاولپور کے جلسے کے بعد اُنکا بےان جو اخبارات مےں اس ضمن مےں چھپا تھا اب بھی وہ اُس پر قائم ہےں۔ مےاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ عام فہم کی بات ہے کہ اےک سےاسی پارٹی کی خاطر ملک کی سےکےورٹی کے مفادات کو پس پشت نہےں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی سوچ دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور اُنکی توجہ ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو عوام مسترد کر دےں گے۔ پی ٹی آئی کی قےادت ےوم آزادی کو متنازعہ بنانے سے گرےز کرے گی کےونکہ اےسا نہ کرنے سے ملک کی بڑی جگ ہنسا ئی ہو گی۔ مےاں منظور احمد وٹو نے افسوس کا اظہار کےا کہ دنےا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے لےکن ہماری سےاست بد قسمتی سے ابھی تک محاذ آرائی، انتقام اور الزام تراشےوں کے گرد گھومتی ہے ۔
منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -