مرسی کے ”لبیک یا غزہ“ کے نعرے سے کمرہ عدالت گونج اٹھا

مرسی کے ”لبیک یا غزہ“ کے نعرے سے کمرہ عدالت گونج اٹھا

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے معزول صدر ڈاکٹرمحمد مرسی نے کمرہ عدالت میں ”لبیک یاغزہ‘ ‘کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے قاہرہ میں پولیس آڈیٹوریم میں ایک مقدمہ کی سماعت میں پیشی کے موقع پر ”لبیک یا غزہ“ کا بار بار نعرہ لگایا جس پر فوج نواز جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر کمرہ عدالت سے لے جانے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر محمد مرسی اور ان کے متعدد ساتھیوں کو پولیس آڈیٹوریم میں جیل توڑنے سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے لئے پیش کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول