پھر ایک نئی تاریخ مقرر ، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اگلے سال ہونگے

پھر ایک نئی تاریخ مقرر ، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اگلے سال ہونگے

                                       اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18 جنوری اور اور پنجاب میں 30 جنوری 2015 کو ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کرائے جائیں گے۔واضح رہے کہ نہ تو پیپلزپارٹی کے سابق دورحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے جب کہ مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت کو بھی بنے ایک سال ہوچکا ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے یہی مو¿قف اختیار کیا گیا کہ ابھی اس حوالے سے قانون سازی مکمل نہیں ہوئی ہے جس پر سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخاب کرانے کا حکم دیا۔

 بلدیاتی الیکشن

مزید : صفحہ آخر