وفاقی حکومت کی جانب سے بے گھر افراد میں 35کروڑ80 لاکھ روپے کی رقم تقسیم

وفاقی حکومت کی جانب سے بے گھر افراد میں 35کروڑ80 لاکھ روپے کی رقم تقسیم

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے بے گھر افراد میں 35کروڑ80 لاکھ روپے کی رقم کی تقسیم کی گئی ¾ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے افراد میں اب تک 35 کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد رقم کی مالی امداد تقسیم کی ہے۔فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ 29 ہزار 853خاندان مالی امداد وصول کرچکے ہیں۔خیبر پختونخوا کی حکومت شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر ہونے والے 3741خاندانوں میں دو کروڑ 99 لاکھ روپے تقسیم کرچکی ہے۔ ہر خاندان کو آٹھ ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے بنوں میں بیس ہزار بے گھر افراد میں دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کی ہیں۔اس نے بے گھر افراد کیلئے بیس خیمے بھی عطیہ کئے ہیں۔

رقم تقسیم

مزید : صفحہ آخر