آزادی مارچ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہے، تحریک انصاف

آزادی مارچ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہے، تحریک انصاف

لاہور( نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ 14اگست کے آزادی مارچ کو جمہوریت کے لئے تصادم قرار دینے کے بیان پر تحریک انصاف کے راہنماﺅں میاں محمود الرشید ‘ اعجاز چودھری‘ شفقت محمود‘ عندلیب عباس اور فرخ جاوید مون نے ” پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اعلان کردہ تاریخ اور جگہ ڈی چوک اسلام آباد پر سرکاری تقریب منعقد کرنے کا اعلان کرکے خود حکومت نے تصادم کا خطرہ پیدا کیا ہے ہمارے چیرمین عمران خان نے تو بہت پہلے اس جگہ پر آزادی مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا اس لئے جو مشورہ سید خورشید شاہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو دے رہے ہیں وہ مشورہ انہیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے ہے خورشید شاہ کو اس بات کا علم ہو نا چاہئے کہ لانگ مارچ ان کی لیڈر بے نظیر بھٹو بھٹو شہید اور موجودہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی کئے تھے ہمارا بھی جمہوری حق ہے کہ ہم بھی پر امن آزادی مارچ کریں لیکن حکمران خود تصادم پر اتر آئے ہیں اور جان بوجھ کر ایسی صورت حال پیدا کررہے ہیں کہ جس کی وجہ سے تصادم کی صورت حال پیدا ہو حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔

 تحریک انصاف

مزید : صفحہ آخر