تحریک انصا ف کے لانگ مارچ سے قبل پنجاب کی بیوروکریسی میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

تحریک انصا ف کے لانگ مارچ سے قبل پنجاب کی بیوروکریسی میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                               لاہور(شہباز اکمل جندران+محمد نواز سنگرا)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا ۔ حکومت پنجاب نے اگست کے پہلے ہفتے صوبے بھر کے 15ڈی پی اوز اور5ڈی سی اوز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیالکوٹ،اوکاڑہ کی خالی سیٹیں پر کرنے کے علاوہ منڈی بہاوالدین کی19جولائی کو خالی ہونیوالی سیٹ بھی تعیناتی کی جائے گی۔ذرائع کیمطابق حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ناکام بنانے اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کےلئے پنجاب بھر کی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس سے صوبے بھر کے ڈی سی اوز،ڈی پی اوز اور دیگر اہم انتظامی افسروں کو تبدیل کیا جائے گا۔اہم اضلاع میں سخت افسران کی تعیناتی کی جائے گی جو ضلع کے امو ر کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے فوراًبعد افسران کی تبدیلی متوقع ہے جس کےلئے شارٹ لسٹڈناموں کی فہرست وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دفتر میں موجود ہے جن پراگست کے پہلے ہفتے احکامات جاری ہونے کی توقع ہے۔راوالپنڈی سمیت سیالکوٹ،اوکاڑہ اور منڈی بہاوالدین سمیت مختلف اضلاع میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز سمیت دیگر افسران کے تبادلے کیے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈی سی اوز کےلئے موزوں ترین ناموں کی فہرست وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے جس پر مزید گفت وشنید کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسران کی تعیناتی کےلئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز کی باہمی مشاورت سے نام بھجوائے جاتے ہیں ۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز کی تقرریوں اورتبادلوں کےلئے انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جس کےلئے موزوں ترین افسران کی تعیناتیاں کی جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -