پنجاب کے 15افسروں کے تقرر وتبادلے
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے 11 افسران کی گریڈ 19میں ترقی سمیت 15افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق امتیاز احمد نیازی ڈی سی او میانوالی کو گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی۔ آصف اقبال ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور، چودھری عاشق سیکرٹری پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ، محمد مقبول عباسی ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان، حبیب اللہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی، صلاح الدین احمد ایڈیشنل کمشنر ریونیو فیصل آباد، ریاض الدین ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن، گلزار احمد ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کو گریڈ 19میں ترقی دیکر وہیں کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ضیا ءاللہ ملک ڈی او سی سرگودھا کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرگودھا، احمد علی ملک ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ لگایا گیا ہے۔ ظفر اقبال ملک ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ قصور کو ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ قصور، فرید احمد ایڈیشنل کمشنر نارووال کو او ایس ڈی، نعمان افضال آفریدی کی بیرون ملک کیلئے رخصت منظور کر لی گئی۔
تقرری وتبادلے