بینک مینجر اور بھائی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل فیصل آباد سے گرفتار

بینک مینجر اور بھائی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل فیصل آباد سے گرفتار

                                لاہور(ملک خیام رفیق)راوی روڈ کے علاقہ میں بےنک منیجراور اس کے بھا ئی کو قتل کر کے 8بچوں کو یتیم کر نے والا سفاک قاتل فےصل آباد سے گرفتار،پولےس نے تفتےش شروع کردی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق راوی روڈ کے رہا ئشی شاہد نے عرصہ30سال سے محلہ دار شہباز کو 2دکانیں کر ایہ پر دے رکھی تھیں۔ شہباز نے گزشتہ 4ماہ سے دکانوں کا کر ایہ ادا نہ کیا تھا جس کی وجہ سے شاہد نے دکانو ں کو تالے لگا دیے۔چند روز قبل اسی وجہ سے شاہد کا شہباز سے جھگڑاہو گیا۔شاہد کا بھائی رو¿ف جھگڑے کی آواز سن کر باہر آیا تو شہباز نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر شاہد اوررو¿ف شدید زخمی ہو گئے۔ان کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جا نے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئے۔مقتول شا ہد کی بیوہ رخسانہ نے” پاکستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہ ظالم نے میر ے خاوند اور دیور کو قتل کر کے سخت ظلم کیا ہے ،پولےس نے ملزم کو گرفتار کر کے ہمارے زخموں پر مر ہم رکھ دےاہے ۔ےاد رہے کہ مقتول رو¿ف بےنک منیجر تھا جبکہ شاہد کپڑے کا کاروبا ر کرتا تھا۔دونوں چار چار بچوں کے باپ تھے۔ملزم نے جہاں دو بھا ئیوں کی زندگی کے چراغ گل کیے وہاں 8کمسن بچوں کو بھی یتیم کر دیاہے۔

 

مزید : علاقائی