آج سے مون سون بارشیں ہوں گی ،محکمہ موسمیات

آج سے مون سون بارشیں ہوں گی ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے (آج) بدھ سے ہفتے کے دوران مون سون بارشیں ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہےگی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کا دوسراسلسلہ شروع ہو گا، اس دوران خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہےگی۔ جمعرات اور جمعہ کوراول پنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش خوب جم کر برسے گی۔ مون سون بارشیں رخ کر رہی ہیں زیریں سندھ کی جانب بھی۔ اگلے دو روز میں حیدر آباد اور میرپورخاص ڈویژن میں آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کراچی والے بھی ہوشیار رہیں۔ بارش جھومتے ہوئے وہاں بھی جائے گی بدھ یا جمعرا ت کو۔ اب کی بار اچھی خبر میدانی علاقوں میں رہنے والوں کےلئے بھی ہے جہاں طویل گرمی اور حبس کا زور بھی دو دنوں بعد ٹوٹنےوالاہے ۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں راول پنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور کشمیر کے شہری بارش سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول