ہربنس پورہ انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کا تصادم 2 افراد شدید زخمی

ہربنس پورہ انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کا تصادم 2 افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                             لاہور(کرائم سیل)کینال روڈ ہربنس پورہ انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ میں خوفناک تصادم سے دو افراد شدید رخمی ہو گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آ پ کے تحت زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ہربنس پورہ کا رہائشی محمد عمر اور اس کا دوست قمر مغلپورہ سے اپنے گھر کی جانب موٹر سائیکل پرجا رہے تھے ۔عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری کی وجہ سے ان کی موٹر سائیکل کینال روڈ پر ہربنس پورہ انڈر پاس سے پہلے ایک رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کا شکار ہونے والے عمر نے" پاکستان " سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا کہ اچانک سڑک کی فاسٹ لائن میں ایک رکشہ LXE 8851 سست رفتاری سے چلتا ہوا رک گیا جس کی وجہ سے وہ اپنی موٹر سائیکل کو بریک نہ لگا سکا اور رکشہ کے پیچھے والے حصے سے ٹکرا گیا،ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل کا اگلا پہیہ مکمل طورپر ٹوٹ گیا اور ہم دونوں سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے ۔سڑک پر موجود راہگیروں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی،جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کردونوں افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثہ کی وجہ سے عمر کے بائیں بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جبکہ قمر کی ٹانگ اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں ۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔رکشہ ڈرائیور اکرم کے مطابق وہ نہر کے کنارے رکشہ کھڑا کر کے اس کے ٹائر دھونا چاہتا تھا اس لئے اس نے رکشہ کو فاسٹ لائن میں روکا لیکن رکشہ کھڑا ہوتے ہی یہ حادثہ پیش آ گیا۔

 

مزید :

علاقائی -