محمد حنیف کھٹانہ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کی منظوری

محمد حنیف کھٹانہ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کی منظوری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے محمد حنیف کھٹانہ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس سلسلے میں سمری تیارکرکے جلد از جلد گورنر کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے اپنے اس فیصلے سے خود محمد حنیف کھٹانہ کو آگاہ کیا ۔محمد حنیف کھٹانہ 7دسمبر 1999سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے طور پر کام کررہے ہیں وہ متعدد مرتبہ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی نشست شاہد کریم کے اسعتفے کے بعد خالی تھی اور مصطفی رمدے انچارج ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر دفتری امور نمٹا رہے تھے تاہم لاہور ہائی کورٹ نے چند روز قبل حکومت کو مستقل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد محمد حنیف کھٹانہ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سمری ہدایت

مزید : صفحہ آخر