9 ماہ قبل اغوا ہونے والا اڑھائی سالہ بچہ برآمد، ملزمہ گرفتار

9 ماہ قبل اغوا ہونے والا اڑھائی سالہ بچہ برآمد، ملزمہ گرفتار


لاہور(کر ائم سیل)لوہاری گیٹ پوزلیس نے قریباً 9 ماہ قبل محلہ جامعہ نظامیہ اندرون لوہاری گیٹ سے اغوا ہونے والے اڑھائی سالہ بچے محمد عمر کو گوجرانوالہ سے برآمد کر کے ملزمہ آسیہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ملزمہ آسیہ بے اولاد ہے ،وہ اکثر داتا دربار سلام کرنے آتی تھی جہاں اس کی واقفیت لوہاری گیٹ کے رہائشی عابد محمود سے ہو گئی جو تعویز دھاگے کا کام کرتا تھا۔ آسیہ بی بی کا اس کے گھر آنا جانا شروع ہو گیا اور وہ ایک دن موقع پا کر اس کے بیٹے محمد عمر عرف مٹھو کو اغوا کرکے فرار ہو گئی جس کا مقدمہ اکتوبر 2013 میں درج ہوا تھا۔ پولیس ٹیم نے شب و روز کی محنت، ٹیلی فون ریکارڈکی مدد اور بھیس بدل کر مختلف جگہوں اور لوگوں کی ریکی کرنے کے بعد حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں محلہ باٹھ لدھے کے وڑائچ گوجرانوالہ میں ریڈ کر کے مغوی بچے کو برآمد کر کے ملزمہ آسیہ کو گرفتار کر لیا ۔ اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ بے اولاد ہے اس لئے اس کے دل میں لالچ آگیااور عابد محمود کے بیٹے کو اٖغوا کر کے گوجرانوالہ لے آئی تاکہ اپنی بے اولادی دور کر سکے ۔

مزید : علاقائی