جادوئی دائرہ،ہر کسی کو مختلف رنگ نظرآتے ہیں

جادوئی دائرہ،ہر کسی کو مختلف رنگ نظرآتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ذرا اس گھومتے ہوئے پہیے کو دیکھیے اور بتائیے کہ آپ کو اس کے گول دائروں کے درمیان کونسا رنگ نظر آرہا ہے؟ پیلا، سبز یا پھر ہلکا آسمانی؟ مختلف لوگوں کو اس جادوئی دائرے میں مختلف قسم کے رنگ نظر آتے ہیں حالانکہ یہ صرف سیاہ اور سفید رنگوں سے بنا ہوا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ اسے پیلے رنگ کے دائرے نظر آرہے ہیں تو کوئی کہتا ہے کہ گہرا نیلا رنگ نظر آرہا ہے۔ بعض لوگوں کو سبز اور بعض کو سرخ رنگ بھی نظر آتا ہے۔ اس پراسرار پہیے کو ’’بینتھم ٹاپ‘‘ کہتے ہیں جو کہ 1895ء میں بنائے گئے ایک کھلونے کا ڈیجیٹل ورژن ہے۔ اس کھلونے کو انگلینڈ کے چارس بینتھم نے 1894 ء میں کی گئی ایک تحقیق کی بنیاد پر بنایا تھا۔ ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا جاسکا کہ مختلف لوگوں کو اس میں مختلف رنگ کیوں نظر آتے ہیں یا یہ کہ آخر اس میں اتنے رنگ آتے کہاں سے ہیں جبکہ اسے صرف سیاہ اور سفید رنگ سے بنایا گیا ہے۔ تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ہماری آنکھوں کے مخروطی ڈیزائن کی لمبائی مختلف لوگوں میں مختلف ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم تیزی سے بلدتے سیاہ و سفید رنگوں کے درمیان مختلف طول موج کے رنگ دیکھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -