جاپان میں بواسیر کی موذی بیماری دلچسپ اور انوکھا علاج

جاپان میں بواسیر کی موذی بیماری دلچسپ اور انوکھا علاج
جاپان میں بواسیر کی موذی بیماری دلچسپ اور انوکھا علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان میں بواسیر کی موذی بیماری کا ایک دلچسپ اور انوکھا علاج رائج ہے۔ یہاں مریض علاج کیلئے دوا کھانے کی بجائے ایک بواسیر مندر کا رخ کرتے ہیں جہاں ایک منفرد قسم کی رسم سرانجام دی جاتی ہے۔ بواسیر سے نجات پانے کے خواہشمند مندر کے قریب واقع دریا کے پانی سے متاثرہ مقام کو دھوتے ہیں اور پھر درگاہ میں پہنچ کر اپنے پچھلے حصے کو پتھر سے بنے ہوئے ایک بڑے انڈے کی طرف کرکے جھک جاتے ہیں اور اس دوران ایک مخصوص دعا پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد مریض ایک قریبی مقام پر جاکر ابلے ہوئے انڈے کھاتے ہیں اور یوں بواسیر سے نجات کی رسم مکمل ہوجاتی ہے۔ کاروب نامی اس مندر میں بواسیر کے مریضوںکے علاوہ صحتمند لوگ بھی بڑی مقدار میں آتے ہیں تاکہ وہ یہ رسم سرانجام دے کر بواسیر کے خطرے سے محفوظ ہوجائیں۔ مندر کے پرویت اوساموہایاکاوا کا کہنا ہے کہ بواسیر سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ مریض اپنے پچھلے حصے کو درست طور پر مقدس انڈے کی سمت میں رکھے اور صدق دل سے مخصوص دعا پڑھے۔

مزید :

صفحہ آخر -