پولیس اہلکاروں نے سینئر صحافی کی تالہ لگا کر کھڑی موٹر سائیکل کو اٹھا لیا

پولیس اہلکاروں نے سینئر صحافی کی تالہ لگا کر کھڑی موٹر سائیکل کو اٹھا لیا

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے بنکوں اور مارکیٹوں کے سامنے پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو اٹھا کر بند کرنا شروع کر دیا اس سلسلے میں شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز جیل روڈ پر پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر موجودتھانہ سول لائن کے پولیس اہلکاروں نے ایم سی بی بنک کے سامنے ایک سینئر صحافی کی تالہ لگا کر کھڑی موٹر سائیکل کو اٹھا لیا۔جس پر روزنامہ \"پاکستان\"کے سرکولیشن انچارج ملک منظور احمد نے ایس ایچ اوتھانہ سول لائن عابد رشید کو فون کر کے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا توانہوں نے ان سے بدتمیزی کی جس پر سی سی پی او ذوالفقار حمید کو واقع کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسپلن سہیل سکھیرا کو انکوائری کا حکم دے دیا جن کے مطابق انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو آج صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایچ او سول لائن عابد رشید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے بدتمیزی نہیں کی ہے۔

مزید : علاقائی